۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مکتب سدرۃ المنتہی کی ویب سائٹ کا اجرا

حوزہ/ مکتب کے بانی اور پرنسپل مولانا سید شاداب احمد رضوی نے کہا کہ مکتب کی اپنی ویب سائٹ بھی بنایا ہے تاکہ مومنین آسانی سے اپنے بچوں کا داخلہ لے کر ان کی تعلیم کا آغاز کر سکیں، مکتب اس بات کی سہولت دیتا ہے کہ وہ بچوں کے اوقات کے حساب سے پڑھائے تاکہ اسکول اور کالج کے بعد دینی تعلیم حاصل کر سکیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب سدرۃ المنتہیٰ ایک آن لائن درسگاہ جو بہت ہی کم وقت میں اپنی بہتر کاردکردگی کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں جگہ بنا لیا ہے اور بہت اچھے طریقے سے خدمت انجام رے رہا ہے اور مسلل کامیابیوں کی طرف قدم بڑھاتا جارہا ہے جس نے حال ہی میں اپنی باقاعدہ ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا ہے۔

مکتب کے بانی اور پرنسپل مولانا سید شاداب احمد رضوی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکتب سدرۃ المنتہیٰ ، حیدرآباد کا آغاز ماہ شوال کی ۱۵ تاریخ کو ہوا اور مومنین کے ۵ بچوں سے خدمت کا آغاز کیا گیا تھا الحمد للہ چھ ماہ میں ہی مکتب سدرۃ المنتہیٰ نے اپنی بہتر کاردکردگی کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں جگہ بنا لیا اور ۹۰ بچوں اور بچیوں کو مکتب کی تعلیم دے رہا ہے ۔ طلباء و طالبات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معلمین و معلمات میں بھی اضافہ کیا گیا اور فی الحال ۷ معلمات اور ۷ معلمین مصروف خدمات ہیں ۔ مکتب میں فی الحال دبئی ، شارجہ ، سعودی عربیہ ، کنیڈا ، آسٹریلیا اور امریکہ کے علاوہ ہندوستان کے مختلف شہروں سے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مکتب کی اپنی ویب سائٹ بھی بنایا ہے تاکہ مومنین آسانی سے اپنے بچوں کا داخلہ لے کر ان کی تعلیم کا آغاز کر سکیں ۔ مکتب اس بات کی سہولت دیتا ہے کہ وہ بچوں کے اوقات کے حساب سے پڑھائے تاکہ اسکول اور کالج کے بعد دینی تعلیم حاصل کر سکیں ۔

مکتب کے بانی اور پرنسپل مولانا سید شاداب احمد رضوی نے اپیل کیا ہے کہ مومنین دنیا کے کسی بھی گوشے سے مکتب میں اپنے بچوں کو داخل کریں اور کسب فیض کریں ۔ مکتب کی ویب سائٹ ہے ۔ maktabsm.in

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .